Around 10 mln people badly affected due to flash floods in Sindh

سندھ میں سیلاب سے تقریباً 10 ملین افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

سندھ میں سیلاب سے تقریباً 10 ملین افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
سندھ میں موسلا دھار بارشوں کے باعث آنے والے سیلابی ریلوں سے تقریباً ایک کروڑ افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

ہمارے کراچی کے نامہ نگار الطاف پیرزادو نے بتایا ہے کہ تقریباً چھ لاکھ متاثرین کو صوبے میں قائم ایک ہزار نو سو پچھتر ریلیف کیمپوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

دریں اثنا ایک بیان میں سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا کہ کیمپوں میں متاثرین کو خوراک، پینے کا پانی، ادویات اور دیگر امدادی سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ زراعت کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے اور صوبے میں 30 لاکھ ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جانوں، مکانات اور زراعت کے نقصانات کا سروے کیا جا رہا ہے تاکہ حکومتی پالیسی کے مطابق متاثرین کو معاوضہ دیا جائے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.