Hot, humid weather likely in most plain areas of country: PMD

ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان: پی ایم ڈی

آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

تاہم کشمیر، شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد پچیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور، کراچی اور پشاور ستائیس، کوئٹہ اور گلگت انیس، مری سترہ اور مظفر آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لیے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق سری نگر، جموں، اننت ناگ اور بارہمولہ میں بارش، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے، لیہہ، پلوامہ اور شوپیاں میں جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر، پلوامہ، اننت ناگ اور شوپیاں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں پچیس، لیہہ چودہ اور بارہمولہ سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.