Turkiye expresses desire to increase bilateral trade with Pakistan

ترکی نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

ترکی نے پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت کو پانچ ارب ڈالر تک بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے کیونکہ دونوں ممالک کے پاس کئی اشیاء میں دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کی اچھی صلاحیت ہے۔

یہ بات ترکئی کے سفارتخانے کے کمرشل قونصلر نورتین دیمیر نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر تاجر برادری سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ اس سال 2 نومبر سے استنبول میں چار روزہ موساد ایکسپو کا انعقاد کیا جائے گا اور پاکستانی تاجر برادری اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کی نئی راہیں تلاش کی جاسکیں۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اور پاکستان مشینری اور پرزہ جات، فارماسیوٹیکل، کیمیکل، سیاحت اور زراعت سمیت کئی شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو بڑھا سکتے ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.