7 killed, over 8000 houses damaged in DIK flood

ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب سے 7 افراد جاں بحق، 8000 سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا

ڈیرہ اسماعیل خان میں حالیہ وقفے وقفے سے بارش اور سیلاب کے باعث سات افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔

ڈپٹی کمشنر ڈی آئی کے نصراللہ خان کے مطابق سیلاب سے ایک سو اڑتالیس دیہات متاثر ہوئے ہیں اور آٹھ ہزار سے زائد مکانات کو جزوی یا مکمل نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے لیے گیارہ ٹیمیں فیلڈ میں کام کر رہی ہیں۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.