Rain-wind with thundershower likely in various parts of country

ملک کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان: پی ایم ڈی

آئندہ 12 گھنٹوں کے دوران سندھ، بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں بھی موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد چوبیس ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور ستائیس، کراچی اور پشاور اٹھائیس، کوئٹہ بائیس، گلگت اور مظفر آباد تئیس اور مری اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لئے محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق، سرینگر، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہمولہ میں بارش اور گرج چمک کے ساتھ موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے، جموں میں بارش/آندھی/گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ .

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:

سری نگر اٹھارہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ بارہ، پلوامہ اور بارہمولہ سولہ، اننت ناگ اور شوپیاں سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.