سندھ، کے پی میں دو ہفتے طویل پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز

سندھ، کے پی میں دو ہفتے طویل پولیو کے خاتمے کی مہم کا آغاز
وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پیر کو کراچی میں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر ایک ہفتہ طویل پولیو کے خاتمے کی مہم کا افتتاح کیا۔

یہ مہم رواں ماہ کی 21 تاریخ تک کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں جاری رہے گی جبکہ صوبے کے دیگر حصوں میں اگلے پیر سے شروع ہوگی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ بچوں کو معذوری سے بچایا جا سکے۔

خیبرپختونخوا میں، دو ہفتے طویل انسداد پولیو مہم کے پہلے مرحلے کا آج صبح آغاز ہوا۔

پہلے مرحلے کے دوران پانچ روزہ انسداد پولیو مہم چھ جنوبی اضلاع بشمول بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، جنوبی اور شمالی وزیرستان میں چلائی جائے گی۔

مہم کا دوسرا مرحلہ اگلے پیر سے باقی اضلاع میں شروع ہوگا۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.