وزیراعظم اسلام آباد میں فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

فلڈ ریلیف کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں جاری ہے۔

اس میں ملک کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں اور سرگرمیوں پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں متاثرین کی مدد اور نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے صوبوں کے تعاون سے کیے جانے والے مشترکہ سروے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی جا رہی ہے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published.